بچو !کیا آپ کو معلوم ہے کہ دنیا میں 8ہزار میٹر سے بلند صرف چودہ چوٹیاں ہیں، جن میں سے پانچ ہمارے وطن میں ہیں، جن میں کے ٹو، نانگا پربت، گاشر برم ون، بروڈ پیک اور گاشر برم ٹو شامل ہیں۔
کے ٹو پاکستان کی پہلی اور دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی ہے جس کی بلندی 8611 میٹر ہے اور یہ ہمالیہ سلسلہ کوہِ قراقرم میں واقع ہے۔ 1856ء میں اس پہاڑ کو پہلی بار گڈون آسٹن نے سر کیا تھا۔ دنیا کی خطرناک ترین چوٹی کا اعزاز کے ٹو کو حاصل ہے۔
کئی کوہ پیما اسے سر کرنے کے چکر میں اپنی جان کی بازی ہار گئے۔ کے ٹو کے بہت سے نام ہیں گڈون آسٹن، چھو گوری، شاہ گوری، کنگ ماؤنٹین، شمال کا بادشاہ۔