• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک میں پہلے ڈیجیٹل پلیٹ فارم موبائل فون نیٹ ورک کا آغاز

اسلام آباد(زبیر قصوری)باخبر ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ پاکستان میں موبائل فون سروسز فراہم کرنے والی سرکاری ونجی کمپنی جشن ازادی کے موقع پر پاکستان کا پہلا ڈیجیٹل پلیٹ فارم موبائل فون نیٹ ورک کا آغاز کرنے جا رہی ہے 

یہ کمپنی دنیا بھر کے دیگر ممالک میں کامیابی سے اپنی سروسز متعارف کرانے کے بعد پاکستان میں پہلا مکمل ڈیجیٹل پلیٹ فارم متعارف کرائے گی جس سے عوام کو جدید ترین سروسز موبائل فون نیٹ ورک انٹرنیٹ سمیت دیگر سروسز ایک ہی پلیٹ فارم پر فراہم کی جائیں گی کمپنی نے اس سلسلے میں حکومت پاکستان کو تمام تفصیلات فراہم کر دی ہیں کمپنی onic کے نام سے برینڈ متعارف کرائے گی جس پر صارف کو ایک ایپلیکیشن کے ذریعے تمام سروسز دی جائیں گی رابطہ کرنے پر کمپنی کے ترجمان نے بتایا کہ تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں اور پاکستانی عوام کو جدید ترین سروسز انتہائی کم قیمت پر فراہم کی جائیں گی نئے موبائل فون نیٹ ورک کا کوڈ 339 رکھا گیا ہے۔

اہم خبریں سے مزید