برسلز (عظیم ڈار) ای یو پاک فرینڈشپ فیڈریشن یورپ کے چیئرمین چوہدری پرویز اقبال لوہسر نے اپنے صاحبزادوں کے ہمراہ پاکستان کےنگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کو مبارکباد اور انہیں گلدستہ پیش کیا ۔اس موقع پر اس امر کا اظہار کیاگیا کہ چھوٹے صوبے سے نگران وزیراعظم کا انتخاب احسن قدم ہے۔ انھوں نے کہا کہ نگران وزیر اعظم پاکستانتعلیم یافتہ ہیں اور مجھے یقین ہے کہ وہ اس ذمہ داری کو بہتر طریقے سے انجام دیں گے۔اس موقع پر چوہدری پرویز لوہسر کے صاحبزادگان چوہدری محمد علی لوہسر، چوہدری محمد حسن لوہسر اور چوہدری محمد حسین لوہسر نے بھی نگران وزیر اعظم کو مبارکباد اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔