ملتان (سٹاف رپورٹر) حکومت پنجاب کی جانب سے دیہی علاقوں کی صفائی و سیوریج کی بہتری کیلئے احسن اقدام اٹھایا گیا ہے، اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر عمر جہانگیر نے ضلع ملتان میں "اب گاؤں چمکیں گے"منصوبے کا افتتاح کردیا،ڈپٹی کمشنر نے یونین کونسل کائیاں پور میں اپنی مدد آپ کے تحت سیوریج و صفائی کی منفرد سکیم کا آغاز کیا، اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر سٹی سیمل مشتاق اور لوکل گورنمنٹ حکام نے منصوبے پر بریفننگ دی۔