• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پرویز الٰہی کی ضمانت کی درخواستوں پر پیر تک فیصلہ کرنے کا حکم

اسلام آباد(جنگ رپورٹر) عدالت عظمیٰ نے ʼʼسابق وزیراعلی پنجاب چو ہدری پرویز الٰہی کی ضمانت بعد از گرفتاری ʼʼ سے متعلق اپیل کی سماعت کے دوران لاہور ہائیکورٹ کو پرویز الٰہی کی ضمانت کے فیصلے کیخلاف انٹرا کورٹ اپیل پر پیر تک فیصلہ کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے قرار دیا ہے کہ اگر ہائیکورٹ نے 21اگست تک فیصلہ نہیں کیا تو سنگل بینچ کا فیصلہ بحال ہوجائے گا، جسٹس اعجازالاحسن کی سربراہی میں جسٹس جمال خان مندوخیل اور جسٹس شاہد وحید پر مشتمل تین رکنی بینچ نے بدھ کے روز پرویز الٰہی کی ضمانت کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے سابق وزیر اعلیٰ کو ایک کے بعد دوسرے مقدمے میں گرفتار کرنے پر سوالات اٹھائے اور آبزرویشن دی کہ پرویز الٰہی کو بار بار کیوں گرفتار کیا جارہا ہے؟

ملک بھر سے سے مزید