لندن( پ ر)آل پاکستان کرسچن لیگ کے بانی رکن اور رہنما نواز سلامت کا کہنا ہے کہ سانحہ جڑانوالہ کو دیکھ کر 9 مئی کی یاد تازہ ہو گئی۔ انتہا پسندوں نے مسیحوں کے گھر اور چرچز جلا کر پاکستان کو بدنام کیا ،حکومت وقت سے امید کرتے ہیں کہ جس طرح 9مئی میں ملوث افرمد کو پکڑ کر قانون کے کٹہرے میں لایا گیا ہے، ویسے ہی سانحہ جڑانوالہ میں ملوث کرداروں کو گرفتار کر کے قانوں کے کٹہرے میں لایا جائے گا ۔انہوں نے کہا کہ ہم ان مسلم بھائیوں کے مشکور ہیں جو اس دکھ کی گھڑی میں مسیحی کمیونٹی کے ساتھ کھڑے ہیں۔