• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جڑانوالہ، عیسائی برادری پر حملے میں بھارت اور افغانستان ملوث ہیں، ضیاء عباس

کراچی( اسٹاف رپورٹر) سینئر سیاست داں اور مسلم لیگ کے سابق سیکریٹری جنرل سید ضیاء عباس نے کہا ہے کہ جڑانوالہ میں عیسائی برادری پر حملے میں بھارت اور افغانستان ملوث ہیں جس کا مقصد پاکستان کو عالمی سطح پر بدنام کرنا ہے، انہوں نے کہا کہ اس واقعے کی روک تھام میں ناکامی پر سیکورٹی اداروں کے ذمہ داروں کو معطل کر کے ان کے خلاف بھی سخت کارروائی عمل میں لائی جائے، انہوں نے کہا کہ آئین پاکستان تمام شہریوں کو مساویانہ تحفظ دیتا ہے، ماضی میں دنیا کے کئی ملکوں میں مسلمانوں کی مقدس کتاب قرآن پاک کی بے حرمتی کیخلاف مسلم ملکوں اور پاکستان میں ہونے والے احتجاج میں اس قسم کے واقعات رونما ہوئے جو جڑانوالہ میں ہوا، یہ ایک غیر ملکی سازش کا حصہ ہے جس کا مقصدپاکستان کو تنہا کرنا ہے،انہوں نے کہا کہ قانون ہاتھ میں لینے اور اقلیتوں کو ہدف بنانے والوں کیخلاف سخت کارروائی کی جائے۔

ملک بھر سے سے مزید