کراچی(اسٹاف رپورٹر) ایشیا کپ میں دو ستمبر کو کینڈی میں پاک بھارت گروپ میچ کے مہنگے ٹکٹس گھنٹوں میں ہی فروخت ہوگئے۔ آن لائن ٹکٹنگ ویب سائٹ پر 300 ڈالرز ( 87000 روپے) والے وی آئی پی ٹکٹ "سولڈ آؤٹ" ہوگئے۔ 125 ڈالرز( 36500 روپے ) والے بی لوور وی آئی پی ٹکٹ بھی آن لائن فروخت ہوگئے ۔