کوئٹہ( پ ر) پاکستان کسٹمز نے ورلڈ کسٹم آرگنائزیشن کے معیار کے عین کے مطابق این ایل سی کوئٹہ میںلیبارٹری قائم کردی لیبارٹری کا افتتاح گزشتہ روز چیف کلکٹر کسٹمز بلوچستان عبدالقادر میمن نے کیا جبکہ اس موقع پر کلکٹر اپریزمنٹ آغا سعید ودیگر افسران واہلکاراور ممتاز تاجر حاجی فو جان بڑیچ بھی موجود تھے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف کلکٹر عبدالقادر میمن نے کہا کہ عالمی معیار کے مطابق لیبارٹری کے قیام سے تمام اسٹیک ہولڈرز تاجر برادری، کسٹمز کلیئرنگ اینڈ فارورڈنگ ایجنٹس بھی مستفید ہونگے لیبارٹری کے قیام مقصد صاف وشفاف قانونی تقاضوں کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے دو طرفہ تجارت کے فروغ کو یقینی بنانا ہے لیبارٹری کسٹم ہاؤس کے اپریزمنٹ ویسٹ کے تعاون سے چلائی جائے گی اسکے قیام سے ہر قسم کے کیمیکل ودیگر اشیاء جن کا معائنہ ضروری تھی انکے کسٹم ویلیو میں آسانی ہوگی انہوںنے کہا کہ اس سے بیشتر بلوچستان کے تاجر ملک کے دوسرے صوبوںکی لیبارٹریوں سے استفادہ کرتےتھے جسکی وجہ سے وقت بھی زیادہ درکار ہوتا ہے لیبارٹری کے قیام سے تاجروں کو اب تمام سہولیات انکی دہلیز پر میسر ہونگی۔