کراچی( اسٹاف رپورٹر ) پولیس نے اندرون سروس روڈ نزد بسم اللہ ہوٹل سیکٹر 11/جی نیو کراچی میں کارروائی کرتے ہوئے 2 ملزمان کو مشتبہ حالت میں گرفتار کیا جو کہ شراب و منشیات کے عادی ہیںاور فروخت بھی کرتے ہیں جبکہ ایک ملزم فرار ہوگیا،گرفتار ملزم کے خلاف مقدمہ امتناع منشیات درج کیا گیا،ملزم کی شناخت ابوسفیان ولد عبدالغفار جبکہ فرار ہونے والےملزم کی شناخت جاوید جبہ ولد محمد حنیف کے نام سے ہوئی، ملزم کے قبضے سے 30 بوتل شراب برآمد ہوئی۔دوسری کارروائی میں ڈبل PMTوالی گلی خیمسہ گوٹھ سیکٹر 5/F نیو کراچی میں کارروائی کرتے ہوئے ایک منشیات فروش کو گرفتار کیا گیا۔ ملزم کی شناخت شکیل ولد اسماعیل کے نام سے ہوئی۔ ملزم کے قبضے سے بھاری مقدار میں چرس منشیات برآمد ہوئی۔گرفتار ملزم کے خلاف مقدمہ نارکوٹیکس ایکٹ کے تحت درج کیا گیا۔تیسری کارروائی سیکٹر 5 ایف نیو کراچی میں کی گئی جس میں ماوا گٹکا فروش ایک ملزم کو گرفتار کیا گیا جو کہ مختلف علاقوں میں ماواگٹکا کی سپلائی کرتا ہے جس کے قبضہ سے بھاری مقدار میں ماوا گٹکا کی پڑیاں برمد ہوئیں ،ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ ملزم کی شناخت دلدار ولد حسن کے نام سے ہوئی ہے۔