لاہور (خصوصی نمائندہ) ڈپٹی ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ ریلوے عمران مشال اور ڈپٹی ڈائریکٹر پراپرٹی اینڈ لینڈ توصیف ظفر کی سربراہی میں اجلاس ہوا۔ شعبہ لینڈ سے رواں مالی سال کے دوران 2000 ملین ریونیو حاصل کرنے کا جامع پلان بنایا گیا ۔ اس موقع پر شعبہ لینڈ سے ریونیو حاصل کرنے سے متعلق شرکاء کی جانب سے مختلف تجاویز بھی زیربحث آئیں۔ اس کے علاوہ میٹنگ کے دوران شعبہ لینڈ سے ہدف کے مطابق ریونیو حاصل کرنے کے حوالے سے اے ای اینز اور آئی او ڈبلیوز کو خصوصی ہدایات و احکامات بھی دیئے گئے۔ اس موقع پر ڈی ایس ریلوے اور ڈپٹی ڈی ایس ریلوے کا کہنا تھا کہ دوکانوں کی نیلامی اور دیگر لینڈ کی لیزنگ شفاف بنائی جائے گی۔ تاہم ریلوے لاہور ڈویژن کی ایک ایک انچ زمین کو مارکیٹ ریٹ کے مطابق زیر استعمال لایا جائے گا۔