اسلام آباد (رپورٹ:حنیف خالد) سابق وزیر منصوبہ بندی و ترقیات پروفیسر احسن اقبال اور سنیٹر رانا محمود الحسن نے ارومچی میں کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ سنکیانگ کی سنٹرل کمیٹی کے پولٹ بیورو کے ممبر ہز ایکسی لنسی ماسندروئی اور سنکیانگ کے ساتھ اہم ملاقات کی ہے۔ اور پاک چائنہ بارڈر مارکیٹ بنانے‘ سنکیانگ سے گوادر تک ریل روڈ روٹ رسائی کی تجویز پر بات کی ، ملاقات میں سنیٹر محمود الحسن اور بیجنگ کے پاکستانی سفارتخانے کے دوسرے اہلکار موجود تھے۔