• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نگراں حکومت کا تجارت کے فروغ کیلئے بزنس پارکس قائم کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد( این این آئی)نگران وزیر تجارت گوہر اعجاز نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے تجارت کے فروغ کیلئے بزنس پارکس قائم کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا،ملکی برآمدات میں اضافے کیلئے اسٹرٹیجک نقطہ نظر اپنانے کی ضرورت ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایکسپورٹرز اور تاجروں کے وفد سے ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کی۔گوہر اعجاز نے کہا کہ پاکستان کے عالمی تجارتی رابطوں کو مستحکم کیا جائیگا، اس مقصد کیلئے بڑے شہروں میں بزنس پارکس قائم کرنے کا پلان ہے۔ انہوںنے کہا کہ یہ پارکس یا سہولت مراکز تجارتی تعلقات کو بڑھانے اور اقتصادی ترقی کو آگے بڑھانے کیلئے بنائے جائینگے، پاکستان کی برآمدی صلاحیت کو بروئے کار لانے کیلئے ہر ممکن راستے تلاش کرینگے۔

اہم خبریں سے مزید