• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صدر کے دستخط نہ کرنے کا معاملہ سپریم کورٹ پہنچ گیا

اسلام آباد( رپورٹ،رانا مسعود حسین) صدر مملکت عارف علوی کی جانب سے آفیشل سیکریٹ ایکٹ(ترمیمی) بل 2023 اور آرمی ایکٹ( ترمیمی) بل2023 پر دستخط نہ کرنے سے متعلق ٹویٹ کا معمہ حل کرانے کے لئے سپریم کورٹ میں ایک آئینی درخواست دا ئر کرتے ہوئے عدالت سے حکومت کو آئین کے آرٹیکل 186کے تحت معاملہ سپریم کورٹ میں بھجوانے اور اس معاملہ کے حتمی فیصلے تک دونوں قوانین کو عبوری طور پر معطل کرنے کا حکم جاری کرنے کی استدعا کی گئی ہے ،دخواست گزار، ذوالفقاراحمد بھٹہ نے منگل کے روز آئین کے آرٹیکل 184(3)کے تحت دائر کی گئی درخواست میں وفاق پاکستان کو سیکرٹری قانون وانصاف کے ذریعے فریق بنا تے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ صدر مملکت عارف علوی کی جانب سے21اگست کو جاری ایک ٹویٹ سے نہ صرف ملکی بلکہ عالمی سطح پر ایک تنازعہ ابھرا ہے کہ انہوں نے آفیشل سیکریٹ ایکٹ(ترمیمی) بل 2023 اور آرمی ایکٹ( ترمیمی) بل2023 پر کوئی دستخط نہیں کئے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید