ملتان (سٹاف رپورٹر) روحانی پیشوا حضرت غوث بہاوالدین زکریا ملتانی ؒ کےسالانہ عرس پر سابق وزیر خارجہ و سجادہ نشین دربار عالیہ مخدوم شاہ محمود حسین قریشی کی گرفتاری سے ہزاروں افراد کی دل آزاری ہے یہ بات پاکستان مسلم لیگ فنکشنل پنجاب کے سینئر نائب صدر الحاج محمد اشرف قریشی نے اپنے بیان میں کہی انہوں نےکہا حکومت و عدالت مخدوم شاہ محمود قریشی کو فوری پیرول پر رہا کریں عرس مبارک کے موقع پر جیل جانا صوبائیت لسانیت اور تعصبات کو فروغ دینے کا باعث ہے۔