• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پینٹاگون نے ایرانی بحریہ کے دعوے بے بنیاد قراردیدیئے

واشنگٹن (نیوز ڈیسک) پینٹاگان نے کہا ہے کہ ایرانی بحریہ نے خلیج میں کوئی کارروائی نہیں کی۔ پینٹاگان کی ترجمان سبرینا سنگھ نے بتایا کہ امریکی طیارے کا راستہ روکنے سے متعلق خبریں درست نہیں ہیں۔ذرائع ابلاغ کے مطابق ایران نے ایک وڈیو جاری کی تھی، جس میں آبنائے ہرمز میں امریکی بحریہ کے ایک جہاز کی نگرانی کی فوٹیج دکھائی گئی۔ اس دوران ایک ہیلی کاپٹر بھی اترتا ہوا نظر آیا ۔ تہران کی جانب سے جاری بیان میں خبردار کیا گیا کہ وہ جنگی بحری جہازوں اور لڑاکا طیاروں کے ساتھ مشرق وسطیٰ میں 3ہزار امریکی فوجیوں کی تعیناتی کے بعد کسی بھی امریکی اشتعال انگیزی کا جواب دے گا۔ امریکی ترجمان کے مطابق ایران کی طرف سے پہلے بھی یہ حرکت دیکھی تھی اور تمام بیانات جھوٹے ہیں۔ یاد رہے کہ امریکا نے ایرانی اور روسی دھمکیوں کے جواب میں روانہ ماہ کے شروع میں خطے میں اضافی فوجیوں اور جنگی اثاثوں کو تعینات کیا تھا ۔ گزشتہ ماہ امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے خطے میں اے آر جی/ایم ای یوکی تعیناتی کا حکم دیاتھا۔ یہ تعیناتی ایف35، ایف16، اور ایک گائیڈڈ میزائل شکن امریکی تھامس ہنڈر (ڈی جی جی-116) کے علاوہ تھی جسے روانہ کیا گیا۔
یورپ سے سے مزید