ملتان(سٹاف رپورٹر) محکمہ سکول ایجوکیشن جنوبی پنجاب کے موثر اقدامات کے باعث جماعت نہم کے امتحانی نتائج میں جنوبی پنجاب کے 2ڈویژن پنجاب بھر میں پہلے اور دوسرے نمبرپر رہے، نہم جماعت کے نتائج میں ڈیرہ غازی خان ڈویژن 56.96فیصد طلبہ کی کامیابی کے ساتھ صوبہ بھر میں پہلے نمبر پر رہا جب کہ ملتان ڈویژن 53۔59 فیصد طلبہ کی کامیابی کے ساتھ دوسرے نمبر رہا۔