کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) سپریم کورٹ نے کراچی یونیورسٹی شعبہ قانون میں پی ایچ ڈی کرنے پر پابندی کے خلاف درخواست پر ہائیر ایجوکیشن کمیشن اور کراچی یونیورسٹی سے جواب طلب کرلیا۔ جسٹس منیب اختر، جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس سید حسن اظہر رضوی پر مشتمل بنچ کے روبرو سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں جامع کراچی شعبہ قانون میں پی ایچ ڈی کرنے پر پابندی کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔ طلبا نے کہا کہ پی ایچ ڈی/ ایل ایل ایم پر پابندی سے ہمارے کئی سال متاثر ہوں گے۔ ایچ ای سی کی رپورٹ پر سال2014سے2020تک داخلے خلاف ضابطہ قرار دیئے گئے۔