• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تحفظ نہ ملا تو دو روزہ ملک گیر ہڑتال کریں گے، کراچی کے تاجر

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) کراچی کے تاجروں نے کہا ہے کہ 70فیصد ریونیو دینے والے تاجرو ں کو تحفظ نہ ملا تو 2 روزہ ملک گیر ہڑتال کریں گے ، بجلی، پیٹرول کی قیمتوں میں کمیاور امن و امان کی بحالی تک اپنی تحریک کو جاری رکھیں گے۔پیٹرول اور بجلی کے نرخوں میں اضافے کے بعد کاروبار کرنا ناممکن ہو گیا ہے، ہمارے رابطے ملک گیر سطح پر مکمل ہو چکے ہیں۔جلد دوروزہ ملک گیر ہڑتال کی کال دیں گے۔ انہوں نے کے الیکٹرک کے فراڈ بلوں کو مسترد کرتے ہوئے اس کی ادائیگی روکنے کا اعلان کیا تاجر رہنماؤں نے کہا کہ اگر کے الیکٹرک نے ہماری بجلی کاٹنے یا ہمارے خلاف کوئی ایکشن لینے کی کوشش کی تو اینٹ کا جواب پتھر سے دیا جائے گا۔ ان خیا لات کا اظہار تاجر رہنماوں نے کراچی کے تاجروں کے روزگار بچاؤ تحریک کے زیر اہتمام بدھ کو صدر لیگل چوک میں ایک بڑے مظاہرے سے خطاب کیا۔مظاہرے میں اسمال ٹریڈرز کراچی کے صدر محمود حامد، کراچی الیکٹرانکس ڈیلر ایسوسی ایشن کے چیئرمین رضوان عرفان،ٹمبر مارکیٹ کے صدر شرجیل گوپلانی،کراچی تاجر اتحاد کے صدر عتیق میر، موٹر سائیکل ڈیلرز ایسوسی ایشن کے صدر احسان گجر، سٹی اولڈ سٹی تاجر اتحاد کے صدر ایس ایم عالم، گلبہار ٹریڈرز ایسوسی ایشن کے رہنما جاوید قریشی، صدر کوآپریٹو مارکیٹ کے جنرل سیکرٹری اسلم خان اور دیگر شامل تھے ۔مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے رضوان عرفان نے کہا کہ آج ہمارے وزیراعظم سے مذاکرات ہوئے ہیں اور ہم نے ان کے سامنے اپنے مطالبات رکھ دیے ہیں جن کی منظوری تک ہماری تحریک جاری رہے گی۔ اسمال ٹریڈرز کی صدر محمود حامد نے کہا کہ تاجر متحد ہو چکے ہیں بہت جلد ہم ملک گیر احتجاج شروع کریں گے اور دو روزہ ہڑتال یا اسلام آباد ٹرین مارچ کا فیصلہ کریں گے۔
اہم خبریں سے مزید