• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’’نیگلیریا‘‘ ایک جان لیوا اور لاعلاج مرض

نیگلیریا (Naegleria Fowleri)ایک جرثومہ ہے جو کہ صرف خورد بین کے ذریعے سے ہی دیکھا جاسکتا ہے۔ یہ جرثومہ انسانی دماغ میں ناک کے ذریعے سے داخل ہوتا ہے اور شدید انفیکشن کا سبب بنتا ہے، جس کی وجہ سے انسان کی موت واقع ہو سکتی ہے۔

یہ جرثومہ پانی کے ذخائر میں پھلتا پھولتا ہے اور اسی وجہ سے شہروں میں جان لیوا بیماری کاباعث بنتا ہے۔ اس بیماری سے 95فی صد لوگ جانبر نہیں ہو سکتے اور موت واقع ہونے کے امکانات بہت زیادہ ہیں۔

نیگلیریا کہاں پر پایا جاتا ہے

٭… تازے پانی کے تالاب اورجھیلوں میں

٭…دریاؤں میں

٭…گرم پانی کے چشموں میں

٭…سوئمنگ پولز میں جہاں کلورین شامل نہ ہو

٭…شہری آبادیوں ،پانی کے ذخائر میں

گرمیوں کے مہینوں میں نیگلیریا کی افزائش تیزی سے ہوتی ہے، یہ 47oC تک درجہ ٔ حرارت میں زندہ رہ سکتا ہے۔

علامات

نیگلیریاکی علامات جرثومے کے جسم میں داخل ہونے کے 2سے 3دن کے بعد ظاہر ہوتی ہے۔

٭…سرمیں شدید درد ٭…بخار

٭…متلی اور قے ٭…گردن کا اکڑائو

٭…چلنے لڑکھڑاہٹ ٭…کنفیوژن

٭…دورہ پڑنا

ایسی ہی ملتی جلتی علامات ’’گردن توڑ بخار‘‘ (Meningitis) میں بھی پائی جاتی ہیں۔ اس لئے مرض کی درست تشخیص کے لیے ڈاکٹر سے رجوع لازمی کریں۔خیال رہے کہ یہ متعدی مر ض نہیں ہے ۔ یعنی ایک مریض سے دوسرے مریض میں منتقل نہیں ہوتا۔

نیگلیریا سے بچاؤ کیسے ممکن ہے

٭…پانی ذخیرہ کرنے والے انڈر گرائونڈ (Underground) اور اوورہیڈ (Over Head) ٹینکوں کی فوراً صفائی کروائیں۔

٭… پانی کے ٹینکوں پر ڈھکن رکھوائیں۔

٭…بغیر کلورین (Chlorine) ملے پانی میں تیراکی اور نہانے سے گریز کریں۔

٭…ناک صاف کرنے کے لیے اور وضو کے وقت اُبلے ہوئے یا کلورین ملے پانی کا استعمال کریں۔

پانی کو قابلِ استعمال بنائیں

پانی کو تقریباً 5-8منٹ تک اُبالیں ۔ اس سے یہ جرثومہ اور اس کے انڈے ختم ہو جاتے ہیں۔ 1000گیلن پانی کے ٹینک میں ایک کلورین ٹیبلٹ (Chlorine Tablet) یا 2000-3000گیلن پانی کے لیے 2کلورین ٹیبلٹ کا استعمال کریں۔یہ ٹیبلٹ 15دن کے لئے کافی ہوتی ہیں۔

صحت سے مزید