• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت، جنگی سامان کی خریداری کیلئے 78 ارب روپے کی منظوری

کراچی(نیوز ڈیسک) بھارتی وزارت دفاع نے گزشتہ روزجنگی سامان کیلئے تقریباً 78ارب روپے کی کیپٹل ایکوئزیشن تجاویز کی منظوری دے دی۔ اس میں ایم آئی-17وی 5 ہیلی کاپٹرز کے لیے الیکٹرانک وارفیئر سوٹ کی خریداری بھی شامل ہے۔ وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کی زیر صدارت ڈیفنس ایکوئزیشن کونسل (ڈی اے سی) نے ان تجاویز کی 24 اگست کو منظوری دی۔اس سلسلے میں وزارت دفاع نے اطلاع دی ہے کہ ڈی اے سی کی منظور کردہ تجاویز میں لائٹ مشین گن (ایل ایم جی) اوربھارتی بحریہ کے لیے مسلح ایم ایچ-60 آر ہیلی کاپٹرز کی خریداری شامل ہے۔
اہم خبریں سے مزید