• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وکیل کے گھر پر پولیس افسر اور ان کے پرائیویٹ غنڈوں کا حملہ قابل مذمت ہے،کوئٹہ بار ایسوسی ایشن

کوئٹہ(پ ر) کوئٹہ بار ایسوسی ایشن کے صدر ملک عابد کاکڑ نائب صدر عباس کاکڑ جنرل سیکرٹری چنگیز حئی بلوچ جوائنٹ سیکرٹری بلال احمد کاکڑ نائب صدر سریاب جہانزیب مری نائب صدر کچلاک نصیب اللہ فنانس سیکرٹری عبداللہ شیرانی لائبریری سیکرٹری اسد اللہ اچکزئی نے مشترکہ بیان میں مدثرخان ایڈووکیٹ کے گھر پولیس افسر فتح شیر اور اس کے پرائیوٹ غنڈوں کےحملے کی مذمت کرتے ہوئے حکام بالا سے اس کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیاہے بیان میں کہاگیاہےکہ مذکورہ پولیس افسر نے اپنے پرائیویٹ غنڈوں کے ساتھ مل کر چادر وچاردیواری کے تقدس کوپامال کیا جبکہ پولیس تھانے میں بھی تشدد کی کوشش بھی کی گئی بیان میں آئی جی پولیس ‘ ڈی آئی جی اور دیگرپولیس افسران سے مطالبہ کیاگیاہےکہ مذکورہ پولیس افسر کومعطل کرکے ان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے اگر ساتھی وکیل کو انصاف نہ ملاتو سخت لائحہ عمل اختیار کیا جائیگاجس کی ذمہ داری پولیس حکام پر عائد ہوگی کیونکہ مذکورہ پولیس افسر کی کچھ عرصہ قبل معصوم بچے پر تشدد کی ویڈیو بھی آچکی ہے۔
کوئٹہ سے مزید