• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ال پاچینو میوزک ویڈیو کی شوٹنگ میں گرل فرینڈ کو بھی ساتھ لے گئے

شہرہ آفاق اداکارہ ال پاچینو 'بیڈ بنی' کی نئی میوزک ویڈیو میں شامل ہوں گے، انہیں نیو یارک میں اپنی گرل فرینڈ کے ساتھ دیکھا گیا۔

ال پاچینو نیویارک میں میوزک ویڈیو کی شوٹنگ کیلئے موجود تھے جہاں ان کی 29 سالہ گرل فرینڈ نور الفلاح بھی ان کے ساتھ تھیں۔

میوزک ویڈیو میں ال پاچینو کے ہمراہ اداکار وائن ڈائمنڈ اور کیتھ ولیم رچرڈز بھی شامل ہوں گے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ میوزک ویڈیو جرائم پیشہ افراد پر فلمائی گئی ہے، اسی لیے ال پاچینو اس میں کام کر رہے ہیں کیونکہ وہ ماضی میں جرائم پر بننے والی کئی فلموں میں اداکاری کرچکے ہیں۔

خیال رہے کہ 83 سالہ سینئر اداکار کے یہاں حال ہی میں چوتھے بیٹے کی ولادت ہوئی ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید