• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میگا منصوبوں کیلئے وفاق فنڈز فراہم کرے، میئر کراچی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے اسلام آباد میں جمعہ کے روز نگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ سے وزیراعظم ہاؤس میں اہم ملاقات کی، ملاقات میں کراچی کے مسائل پر گفتگو ہوئی، جس میں پانی، شہر کے انفرااسٹرکچر اور دیگر بلدیاتی سہولتیں شامل ہیں،میئر کراچی نے وزیر اعظم سے درخواست کی کہ کراچی کے میگا منصوبوں کے لئے وفاق فنڈز فراہم کرے کراچی حکومت کی مدد سے ترقی کے منازل طے کرے گا، میئر کراچی نے کہا کہ کراچی معاشی حب ہے اس کی ترقی پاکستان کی ترقی ہے، انہوں نے وزیر اعظم کو کراچی کے بنیادی مسائل سے آگاہ کیا،نگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے میئر کراچی کو یقین دلایا کہ وہ کراچی کی ترقی کے لئے کوشاں ہیں اور جو کچھ بھی ہوسکا کراچی کے لئے کریں گے، نگراں وزیر اعظم نے کراچی کی ترقی میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا اور کراچی کے بنیادی مسائل کے حل کی یقین دہانی کرائی
اہم خبریں سے مزید