• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی کے ایور گرین سیکنڈری اسکول کی 13سالہ ہونہار طالبہ بسمہ سولنگی اور ان کی ٹیم کا کارنامہ یہ ہے کہ انہوں نے ”اینٹی سلیپ“ نام کا ایسا چشمہ تیار کیا کہ اگر ڈرائیورزکی آنکھ لگ جائے تو چشمے میں موجود سینسرز جگانے کا کام کرے گا۔

اس ایجاد کا مقصد حادثات کو کم کرنا اور روڈ سیفٹی کو بڑھانا ہے۔ بسمہ اور ان کی ٹیم کی اس زبردست ایجاد نے امریکا کے خلائی تحقیقاتی ادارہ ناسا کو بھی بہت متاثر کیا، انہوں نے پوری ٹیم کو اپنے کیمپ میں مدعو کیا، تاکہ وہ اپنی صلاحیتوں کو مزید نکھاریں اور مزید حیرت انگیز آلات بنائیں۔

بسمہ اپنی ٹیم کے ساتھ گذشتہ دنوں امریکا روانہ ہوگئی ہیں۔ انہیں اسپیس پروجیکٹس کے مقامات کا نا صرف دورہ کروایا بلکہ انہیں ان کے بارے میں معلومات بھی فراہم کی گئی ہے۔

اس ملک کے بچے اور نوجوان کسی سے کم نہیں ضرورت ہے تو ان کو مواقع فراہم کرنے اور ان کی حوصلہ افزائی کرنے کی۔