استاد
استاد نے سمجھاتے ہوئے کہا: ”ہم نے اپنے اعداد و شمار عربوں سے لیے۔ اپنی جنتری رومنوں سے لی۔ اپنا بنکاری نظام اطالویوں سے لیا۔ زاہد: تم کوئی اور مثال دے سکتے ہو؟
“ زاہد نے کہا۔ ”جی۔ ہم نے اپنی استری رحمان صاحب سے لی اور جھاڑو مسز بیگ سے۔
پیٹ میں درد
ایک بچے کے پیٹ میں درد تھا اس کے ابو اُسے ڈاکٹر کے پاس لے گئے۔
ڈاکٹر نے بچے کا پیٹ دیکھتے ہوئے پوچھا ، ’’بتاؤ بیٹا، درد کس وقت ہوتا ہے؟‘‘
بچے نے جواب دیا کہ’’ڈاکٹر صاحب ، جب اسکول جانے لگتا ہوں۔‘‘
لاٹری
ایک فقیر کی لاٹری نکل آئی۔ دوسرے فقیر نے پوچھا،’’تم اتنے پیسوں کا کیا کرو گے؟‘‘۔
پہلا فقیر بولا، ’’ایک بڑی مسجد بنواؤں گا اور اس کے باہر اکیلا بیٹھ کر بھیک مانگا کروں گا۔‘‘