• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بجلی پاکستان میں 52‘ بنگلہ دیش 18‘ بھارت 14 پاکستانی روپے یونٹ

اسلام آباد (رپورٹ:حنیف خالد) پاکستان میں فی یونٹ بجلی 52 روپے یونٹ سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ بھارت میں بجلی کا ایک یونٹ اوسطاً 14سے 15روپے میں فراہم کیا جا رہا ہے۔

 بنگلہ دیش میں بجلی کا ایک یونٹ پاکستانی روپے میں 19روپے سے بھی کم تقریبا 18روپے یونٹ ہے۔

پاکستانی روپیہ بھارتی روپے کے علاوہ بنگلہ دیشی ٹکے کے مقابلے میں بھی اپنی قیمت کھو بیٹھا ہے، بنگلہ دیش میں بجلی کا ایک یونٹ 6اعشاریہ سات ٹکے میں دستیاب ہے جو پاکستانی روپے میں 12روپے ساٹھ پیسے بنتا ہے۔ 

اسی طرح انڈیا میں بجلی کا ایک یونٹ 3سے 5بھارتی روپے میں دیا جا رہا ہے جو کہ پاکستانی روپے کے مقابلے میں 15سے 18روپے بنتی ہے۔ 

بنگلہ دیش کا ٹکہ پاکستان کے 2روپے 76پیسے کے برابر ہے جبکہ انڈین روپیہ پاکستان کے 3روپے 63پیسے کا ہو گیا ہے۔

 ایک امریکی ڈالر پاکستان کی اوپن مارکیٹ میں 317روپے پچاس پیسے تک چلا گیا ہے جبکہ ایک امریکی ڈالر بنگلہ دیش میں 110بنگلہ دیشی ٹکوں سے بھی کم ہے۔

 امریکی ڈالر بھارت میں 82روپے پچپن پیسے انڈین روپے کا مل رہا ہے۔ اس طرح جنوبی ایشیاء میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں تاریخی کمی رونما ہو گئی ہے۔ 

اس کمی کے ذمہ دار پاکستان کے وہ مافیاز ہیں جنہوں نے پاکستان میں کارٹلائزیشن کر رکھی ہے۔

اہم خبریں سے مزید