• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈونلڈ ٹرمپ کے ٹیرف کالعدم قرار:امریکی کمپنیوں کا حکومت سے اربوں ڈالر کی واپسی کا مطالبہ

کراچی (نیوز ڈیسک)ڈونلڈ ٹرمپ کے ٹیرف کالعدم قرار،امریکی کمپنیوں کا حکومت سے اربوں ڈالر کی واپسی کا مطالبہ کردیا۔ تفصیلات کے مطابق امریکی سپریم کورٹ نے ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے عائد کردہ ٹیرف (درآمدی محصولات) کو قانونی طور پر غلط قرار دے دیا، جس کے نتیجے میں بڑی کارپوریٹ امریکی کمپنیوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اُن محصولات کی واپسی کرے جو انہوں نے اپنے درآمدی سامان پر ادا کیے تھے۔ اس فیصلے کے بعد لیف لائنز (مختلف گروپس اور قانونی محاذ) بھی بننے لگے ہیں کہ کس کو 130 ارب ڈالرز سے زیادہ کی عائد شدہ محصولات واپس ملیں گے اور کس طرح اُن کی تقسیم یا واپسی کا عمل ہونا چاہیے۔
اہم خبریں سے مزید