• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسافروں کی تعداد میں کمی، پاک بزنس ایکسپریس معطل

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان ریلوے نے مسافروں کی کم تعداد کے باعث کراچی اور لاہور کے درمیان چلنے والی ٹرین "پاک بزنس ایکسپریس" بیک وقت دونوں جانب سے معطل کردی۔ محکمہ ریلوے کے اعلامیے کے مطابق 33اپ / 34ڈاؤن پاک بزنس ایکسپریس کی معطلی صرف ہفتہ 21 فروری 2026ء کے لیے کی گئی، جس کے مسافروں کو دیگر ریل گاڑیوں میں ایڈجسٹ کیا گیا۔ پاکستان ریلوے نے تکلیف کے لیے مسافروں سے دلی معذرت کا اظہار کیا ہے۔
اہم خبریں سے مزید