• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسکاؤٹ سرگرمیوں کو مزید مضبوط بنانا آج کی ضرورت ہے، آصف زرداری

اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی)صدر مملکت آصف علی زرداری جو چیف اسکائوٹ پاکستان بھی ہیں ،عالمی یوم اسکائوٹ کے موقع پر اپنے پیغام میں پاکستان بوائے اسکاؤٹس ایسوسی ایشن کے پانچ لاکھ سے زائد اسکائوٹس اور لیڈرز کو دلی مبارکباد پیش کی اور کہا کہ اسکائوٹ سرگرمیوں کو مزید مضبوط بنانا آج کی ضرورت ہے ، اسکائوٹنگ نوجوانوں کے کردار ،جسمانی، ذہنی اور روحانی نشوونمامیں اہم کردار ادا کر سکتی ہے، یہ دن لارڈ بیڈن پاول کی سالگرہ کے حوالے سے منایا جاتا ہے۔
اہم خبریں سے مزید