• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا میں 154 خواتین ارب پتی، کاروبار، وراثت اور تفریحی صنعت ذرائع آمدن

کراچی (نیوز ڈیسک) امریکا میں 154 خواتین ارب پتی، دولت ذرائع میں کاروبار، وراثت اور تفریحی صنعت شامل، خواتین ارب پتیوں کی اوسط دولت 2ارب ڈالر، مرد ارب پتیوں کے برابر، سی ای اوز، کاروباری شخصیات، وارث خواتین اور فنکار شامل رپورٹ کے مطابق امریکہ میں154خواتین ارب پتی ہیں جن کی اوسط دولت مرد ارب پتیوں کے برابر تقریباً 2ارب ڈالر ہے، جبکہ ان میں سی ای اوز، کاروباری شخصیات، وارث خواتین اور معروف فنکار شامل ہیں۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ خواتین ارب پتیوں کی تعداد مرد ارب پتیوں سے کم ہے، تاہم گزشتہ برسوں میں دولت رکھنے والی خواتین کا تناسب نمایاں بڑھا ہے۔ فہرست میں وارث خواتین کے ساتھ ساتھ کاروبار شروع کرنے والی شخصیات اور معروف فنکار بھی شامل ہیں، جبکہ کئی ارب پتی خواتین سماجی خدمات اور فلاحی سرگرمیوں میں بھی اربوں ڈالر عطیہ کر رہی ہیں۔
اہم خبریں سے مزید