لاہور(پرویز بشیر سے)سابق وفاقی وزیر خارجہ خورشید محمود قصوری اور ان کی اہلیہ ماہر تعلیم نسرین قصوری نے مشترکہ طور پر دو سال کی طویل کاوش کے بعد ایک کتاب مرتب کی ہے یہ کتاب خاص طور پر طالب علموں اور نئی نسل کے نوجوانوں بچوں اور بچیوں کے لیے منفرد انداز لیے ہوئے ہے اس کتاب میں جس کا نام ایک دفعہ کا ذکر رکھا گیا ہے تاریخ ادب ثقافت کا حسین اور انوکھا امتزاج ہے نئی نسل جو سوشل میڈیا کی دلدادہ ہے کے لیے اس میں سیکھنے اور سمجھنے کے لیے بہت کچھ شامل ہے اس میں لوک کہانیاں اور تاریخ سے جڑی حکایات اور بے شمار قصے موجود ہیں۔ کتاب اردو اور انگریزی دونوں زبانوں میں با تصویر کہانیوں کی شکل میں موجود ہے۔