کراچی ( اسٹاف رپورٹر) سندھ اسمبلی، اپوزیشن لیڈر علی خورشیدی نے کہا ہے کرپٹ ترین حکمرانی میں کراچی کے حالات بدترین ہوگئے ہیں۔کسی نہ کسی کو کراچی کی فکر کرنی ہے ہم نے کراچی کی بات کی ہے۔ایم کیو ایم پاکستان کو فکر کراچی کی تھی۔اس لئے کراچی کی بات کی ہےجو کام گورنر ہاؤس کراچی میں ہوا ہے وہ 75سال میں نہیں ہوا۔گل پلازہ کا غصہ پیپلز پارٹی اس طرح نکال رہی ہے۔ ہفتہ کوسندھ اسمبلی میں میڈیا سے گفتگوکر تے ہوئے انھوں نے کہا کہ سندھ اسمبلی کے اجلاس میں سینئر صوبائی وزیر نے تعصب اور لسانیت سمیت نہ جانے کیا کیا باتیں کی ہیں۔قوم پرست جماعت اور پیپلز پارٹی کا رویہ ایک جیسا ہے۔صوبے کے گورنر نے سندھ کی بات کی ہے۔ کیا صوبہ کے حوالے سے بات کرناگناہ ہے۔گورنر ہاوس میں کراچی کے مستقبل کی بات ہو رہی تھی۔کراچی کی ترقی صوبے کی ترقی ہے۔گورنر سندھ صوبے کے مستقبل کے معماروں کے مستقبل کو محفوظ بنانے کے لیے اقدام کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ امن کی بانسری بجانے کا دعوی کرنے والی سندھ حکومت صوبے کی حالت ابترکردی ہے۔عوام بنیادی سہولیات سے محروم ہیں۔علی خورشیدی نے کہا کہ کرپٹ ترین حکمرانی میں کراچی کے حالات بدترین ہوگئے ہیں۔کسی نہ کسی کو کراچی کی فکر کرنی ہے ہم نے کراچی کی بات کی ہے۔ایم کیو ایم پاکستان کو فکر تھی۔اس لیے کراچی کی بات کی ہے۔گل پلازہ کا غصہ پیپلز پارٹی اس طرح نکال رہی ہے۔ ملک کے تمام گورنروں سے بھاری کامران ٹیسوری ہے۔ آئی ٹی ڈپارٹمنٹ آپ کے پاس ہے۔ آئی ٹی کی تعلیم گورنر ہاوس میں دی جا رہی ہے۔ جلنا تو بنتا ہے۔جھوٹوں پر خدا کی لعنت ہے۔ ان وزرا کا بیل آف ہوپ بجانا چاہیے۔