نیو دہلی (اے ایف پی)بھارت میں عالمی مصنوعی ذہانت سمٹ کا حتمی اعلامیہ ابھی تک جاری نہ ہو سکا۔ نیو دہلی میں AI سمٹ میں عالمی طریقہ کار پر اتفاق رائے کے باوجود حتمی بیان تاخیر کا شکار ہوگیا۔بھارت کے وزیرِ آئی ٹی نے 70سے زائد دستخط ہونے کا اعلان کیا، مگر تفصیلات فراہم نہ کیں۔نیو دہلی میں عالمی سطح پر مصنوعی ذہانت (AI) کے مواقع اور خطرات پر غور و خوض کے لیے منعقدہ سمٹ میں ایک روز بعد بھی حتمی اعلامیہ جاری نہیں کیا جا سکا، جس کی توقع جمعہ تک تھی، اس اجلاس میں فرانس، برازیل اور دیگر ممالک کی نمائندہ ٹیمیں شامل تھیں اور بھارت کے وزیرِ اطلاعاتی ٹیکنالوجی اشونی ویشنو نے کہا کہ اعلامیے پر “وسیع اتفاق” موجود ہے اور اس پر 70 سے زائد دستخط ہو چکے ہیں ، انہوں نے تفصیلات نہیں بتائیں۔