• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دنیا کی ہزاروں زبانیں معدومی کے خطرے سے دوچار

کراچی (نیوز ڈیسک) دنیا کی ہزاروں زبانیں معدومی کے خطرے سے دوچار، زیادہ تر خطرے سے دوچار زبانیں اوشیانا، ایشیا، افریقہ اور امریکا کے خطوں میں پائی جاتی ہیں۔ دنیا بھر میں آج تقریباً 7,000زبانیں بولی جاتی ہیں اور ان میں سے کم از کم 3,000یا 40فیصد زبانیں خطرے میں ہیں۔ سب سے زیادہ بولی جانے والی زبان انگریزی ہے جس کے تقریبا 1.5ارب بولنے والے ہیں، جن میں سے صرف دو میں سے ایک ماہر بولنے والا ہے اور باقی 80فیصد لوگ اسے دوسری، تیسری یا اعلیٰ زبان کے طور پر بولتے ہیں۔ اس کے بعد مینڈارن چینی، ہندی، ہسپانوی اور معیاری عربی آتی ہیں۔ دنیا میں 293 مختلف رسم الخط موجود ہیں، جن میں سے 156 آج بھی استعمال میں ہیں اور باقی تاریخی رسم الخط اب استعمال میں نہیں ہیں، جبکہ لاطینی رسم الخط دنیا کی تقریباً 305 زبانوں میں رائج ہے اور 70 فیصد آبادی اسے استعمال کرتی ہے۔ دنیا کی 7,159 زبانوں میں سے 3,193 خطرے میں، 3,479 مستحکم اور 487 سرکاری و تعلیمی اداروں میں استعمال ہوتی ہیں۔
اہم خبریں سے مزید