• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مودی کا دورہ اسرائیل، دفاعی اور اسٹریٹجک تعلقات کو گہرا کرنیکا ہدف

نئی دہلی (نیوز ڈیسک) بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی چند دنوں میں اسرائیل کا 2روزہ سرکاری دورہ کرنے جا رہے ہیں، جس کا مقصد دونوں ملکوں کے دفاعی اور سٹریٹجک تعلقات کو مزید گہرا کرنا ہے۔دورے کے دوران دونوں ممالک کے درمیان سیکورٹی تعاون پر ایک یادداشت (MoU) پر دستخط متوقع ہیں، جس سے دفاعی شعبے اص طور پر اینٹی بیلسٹک میزائل دفاع، ہائی ٹیک لیزر ڈیفنس سسٹمز اور دیگر جدید سسٹمز کے شعبوں میں مشترکہ کام اور ٹیکنالوجی کے تبادلے کو فروغ ملے گا، اس دورے کے دوران سائنس و ٹیکنالوجی، زراعت، صاف پانی، اور کوانٹم کمپیوٹنگ جیسے شعبوں پر بھی بات چیت متوقع ہے، جس سے دونوں ممالک کے تعلقات بہت جہتی اور مضبوط ہونے کا امکان ہے۔ اگرچہ باضابطہ طور پر کوئی بڑا دفاعی معاہدہ اس وقت سامنے نہیں آیا، لیکن اسرائیل نے ہندوستان کے ساتھ اپنی جدید دفاعی ٹیکنالوجی شیئر کرنے پر اتفاق ظاہر کیا ہے — وہ ٹیکنالوجیز جو ماضی میں دوسرے ممالک کے ساتھ محدود طور پر ہی شیئر کی جاتی تھیں۔
اہم خبریں سے مزید