• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد میں ’’یو اے ای ایمبیسیڈر کپ رمضان فٹ بال ٹورنامنٹ‘‘ کا شاندار آغاز

اسلام آباد (صالح ظافر) اسلام آباد میں متحدہ عرب امارات کے مشن کے احاطے میں سفارت کاروں، حکام اور کھیلوں کے شائقین کی ایک بڑی تعداد کی موجودگی میں 14ویں یو اے ای ایمبیسیڈر کپ رمضان فٹ بال ٹورنامنٹ 2026کا باقاعدہ آغاز ہو گیا۔ افتتاحی تقریب میں امریکہ کی قائم مقام سفیر اور ڈپٹی ہیڈ آف مشن نیٹلی اے بیکر، کویت کے سفیر نصار عبدالرحمن جسر المطیری، لبنان کے سفیر عبدالعزیز عیسیٰ اور زمبابوے کے ہائی کمشنر ٹائٹس مہلیسوا جوناتھن ابو باسو تو نے شرکت کی۔ اس موقع پر حکومت پاکستان کے اعلیٰ حکام، سفارتی برادری کے اراکین اور اسلام آباد و راولپنڈی سے تعلق رکھنے والے فٹ بال کھلاڑیوں کی ایک بڑی تعداد بھی موجود تھی۔ میچ شروع ہونے سے قبل، افتتاحی مقابلے میں حصہ لینے والی ٹیموں کا متحدہ عرب امارات کے سفیر سالم محمد سالم البواب الزعابی سے تعارف کرایا گیا۔ متحدہ عرب امارات کے سفارت خانے کی جانب سے منعقد کیے جانے والے اس سالانہ ٹورنامنٹ کا مقصد رمضان المبارک کے مقدس مہینے کے دوران کھیل کے جذبے (سپورٹس مین شپ)، ثقافتی تبادلے اور کمیونٹی کے درمیان باہمی رابطوں کو فروغ دینا ہے۔ یہ تقریب مختلف برادریوں کو دوستی اور باہمی افہام و تفہیم کے جذبے کے تحت ایک جگہ اکٹھا کرتی ہے۔ ٹورنامنٹ کے دوران مجموعی طور پر 10 ٹیمیں 22 میچوں میں ایک دوسرے کے مدمقابل ہوں گی۔
اہم خبریں سے مزید