• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ناڈیئن ڈوریز کا فوری علیحدگی کا عہد کرنے کے 2 ماہ سے زیادہ عرصہ بعد کامنز سے استعفیٰ، وزیراعظم پر شدید تنقید

لندن (پی اے) ناڈیئن ڈوریز نے فوری طور پر کامنز چھوڑنے کا عہد کرنے کے دو ماہ سے زیادہ عرصہ کے بعد کامنز سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ انہوں نے اپنے تحریری استعفیٰ میں رشی سوناک پر شدید تنقیدکرتے ہوئے وزیراعظم کو کہا کہ تاریخ آپ کے حق میں انصاف نہیں کرے گی۔ مڈ بیڈفورڈ شائر سے رکن پارلیمنٹ نے قبل ازیں 9 جون کو فوری علیحدگی کا اعلان کیا تھا۔ انہوں نے مسٹر سوناک پر قدامت پسندی کے بنیادی اصولوں کو ترک کرنے کا الزام لگایا اور کہا کہ ملک کو اب زومبی پارلیمنٹ چلا رہی ہے۔ محترمہ ڈوریز، جن کی تنخواہ 86584 پونڈز ہے، ان پر اس دبائو میں اضافہ ہو رہا تھا کہ وہ اپنے وعدے کے مطابق مستعفیٰ ہو جائیں جبکہ انہوں نے جون 2022 کے بعد سے کامنز میں کوئی بات نہیں کی تھی۔ سابقہ نرس کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنے استعفیٰ پر مبنی خط وزیراعظم آفس میں جمع کرا دیا تھا اور اس کا ٹیکسٹ میل آن لائن نے شائع کیا تھا۔ ٹریژری نے تصدیق کی تھی کہ اس نے ان کی مستعفیٰ ہونے کی رسمی خواہش کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔ چانسلر جیریمی ہنٹ سے توقع ہے کہ وہ محترمہ ڈوریز کی منگل کے روز تین سو چلٹرن کے سٹیوارڈ اور بیلف کی تاریخی پوزیشن پر تقرری کریں گے، یہ میکانزم ان ایم پیز کے لئے اختیار کیا جاتا ہے جو الیکشن سے قبل کامنز چھوڑ دیتے ہیں۔ اس کے نتیجے میں کنزرویٹیو پارٹی کو محترمہ ڈوریز کی خالی ہونے والی نسشت پر مڈ بیڈفورڈشائر میں ضمنی الیکشن کرانا ہوگا۔ جون میں محترمہ ڈوریز کے استعفیٰ کے متن میں یہ لکھا تھا کہ وہ فوری طور پر کامنز چھوڑ دیں گی۔

یورپ سے سے مزید