تہران (نیوزڈیسک) ایران نے کہا ہے کہ یورینئم افزودگی ملکی قوانین کے مطابق جاری ہے ایران نے امریکی اخبار کی یورینیم افزودگی کم کرنے کی خبر کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ یورینیم افزودگی ملکی قوانین کے مطابق 60 فیصد تک جاری ہے۔خیال رہے کہ امریکی اخبار نے ایران میںیورینیم افزودگی کم کرنے کی خبر دی تھی۔امریکی اخبار کی خبر پر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے ایرانی جوہری توانائی سربراہ محمد اسلامی کا کہنا تھا کہ یورینیم افزودگی کم کرنے کی اطلاعات درست نہیں ہیں ۔ ہماری یورینیم افزودگی اسٹریٹیجک قوانین کے مطابق معمول پر چل رہی ہے۔دوسری جانب امریکی اخبار نے دعویٰ کیا تھا کہ ایران نے امریکا سے کشیدگی کم کرنے کے لیےیورینیم افزودگی کو کم کر دیا ہے۔