• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تعلیمی بورڈ ملتان نے امتحانی عملہ کے معاوضوں میں اضافہ کر دیا

ملتان (سٹاف رپورٹر) تعلیمی بورڈ ملتان نے امتحانی عملہ کے معاوضوں میں اضافہ کردیاہے،سیکرٹری بورڈ خرم قریشی کے جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق امتحانی مرکز کے سپرنٹنڈنٹ کا سنگل شفٹ کامعاوضہ 1500اور ڈبل شفٹ کا 1875روپے یومیہ ہو گا،اسی طرح ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ کا سنگل معاوضہ 1050اور ڈبل کا 1500روپے یومیہ،نگران کا سنگل معاوضہ 800اور ڈبل شفٹ کا 1050روپے،ڈسٹری بیوٹنگ انسپکٹرکا تھیوری فرسٹ اینول سنگل کا معاوضہ 1125اور ڈبل شفٹ کا 1500روپے یومیہ،موبائل انسپکٹر( پہلا اور دوسرا سالانہ امتحان )سنگل شفٹ کا معاوضہ 1125اور ڈبل کا 1625روپے اور ریذیڈنٹ انسپکٹر (تھیوری امتحان) سنگل شفٹ کا معاوضہ 750اور ڈبل شفٹ کا 1375روپے یومیہ ہوگا۔
ملتان سے مزید