لاہور (کورٹ رپورٹر) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس چوہدری محمد اقبال نے تما ثیل تھیٹر بند کرنے کے خلاف کیس میں درخواست گزار کے وکیل کو اتھارٹی لیٹر پیش کرنے کاحکم دیتے ہوئے قرار دیا کہ اتھارٹی لیٹر دیں اسکے بعد درخواست قابل سماعت ہو گی، پنجاب آرٹسٹ پروڈیوسر تھیٹرز ایسوی ایشن کے قیصر ثنا اللہ کی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ تماشیل تھیٹر میں عوام کی تفریح کے کے لیے ڈرامے دکھائے جاتے ہیں۔