• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ: بجلی بلوں کیخلاف تاجروں کا احتجاج،عوام نان شبینہ کو محتاج ہو گئے

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر)مرکزی تنظیم تاجران پاکستان اور مرکزی انجمن تاجران کے زیر اہتمام بجلی کے زائد بلوں کیخلاف منان چوک پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ۔ اس موقع پر انجمن تاجران کے جنرل سیکرٹری سید عبدالقیوم آغا حاجی خدائے دوست سیف الدین نثار باران خان کلیوال ولی افغان ٹکری عبدالحمید بنگلزئی طاہر جدون صدیق یوسفزئی عبدالوہاب خلجی ملک خان ولی ناصر موسی جان خلجی غلام جیلانی گجر نذیر مینگل بشیر جان اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بجلی کے بلوں پر سیلز، انکم اور دیگرٹیکسز کی بھرمار کے باعث صارفین کی چیخیں نکل گئی ہیں، مہنگی بجلی کے باعث عوام نان شبینہ کو محتاج ہو گئے ہیں، ان کا مزید کہنا تھا کہ مہنگی بجلی صنعتی و تجارتی ترقی کی راہ میں رکاوٹ ہے ،کمرشل مقاصد کیلئے بجلی بلوں پر مزید سیلز،انکم اور دیگر ٹیکسوں سے انڈسٹریز بحران کا شکار ہوجائے گی، انہوں نے کہا کہ مہنگی بجلی کے باعث پیداواری لاگت بڑھنے سے عوام پر مزید بوجھ بڑھے گا اوراشیائے ضروریہ سمیت تمام اشیاءکی قیمتیں بڑھنے سے ملک میں مہنگائی میں ہوشربا اضافہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ نگران حکومت اشرافیہ کے مفت یونٹس پٹرول اور دیگر مراعات کا خاتمہ کر کے بجلی کے بلوں میں اضافے کو واپس لے جبکہ شہری اور تاجر برادری ریلیف ملنے تک بلوں کی ادائیگی کا بائیکاٹ کریں۔
کوئٹہ سے مزید