ڈربی(نمائندہ جنگ )برطانیہ کے شہر ڈربی میں ہونے والے کبڈی ٹورنامنٹ کے دوران تصادم ہوگیا،تصادم سے گراؤنڈ میں بھگدڑ مچ گئی، پولیس نےموقع پر پہنچ کر صورتحال پر قابو پایا اور زخمیوں کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیا ۔تصادم کے الزام میں ڈربی شائر پولیس نے 12 افراد کو حراست میں لے لیا ہے اور تین افراد پر چارجز لگائے گئے ہیں جب کہ دیگر کی تلاش جاری ہے۔ پولیس مختلف زاویوں سے وقوعہ کی تفتیش میں مصروف ہے۔