کوئٹہ ( اسٹا ف رپورٹر)پولیس کا موٹرسائیکل چھیننے والے گروہ سمیت مختلف مقدمات میں مطلوب ملزمان کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 14افراد کو گرفتار کر کے اسلحہ قبضے میں لے لیا پولیس کے مطابق نیو سریاب پولیس نے کارروائیاں کر تے ہوئے موٹر سائیکل چھیننے والےگروہ کے کارندے عیسیٰ خان کو جبکہ بدفعلی کے مقدمے میں مطلوب حسیب الرحمان اور زبیر احمدکو اورقتل کے مقدمے میں مطوب اشتہاری ملزمان مدثر اور رسول کو گرفتار کر لیا ،تھانہ ہنہ پولیس نے نامزد ملزم نقیب اللہ کو سیٹلائٹ ٹاؤن پولیس نے چوری اور راہزنی کی وارداتوں میں ملوث 3 ملزمان ثاقب، وسیم، عادل کو گرفتار کرکے ان کے قبضے ایک پسٹل جبکہ گوالمنڈی پولیس نے موبائل چھیننے والے گروہ کے کارندے ظفر اللہ نیو کچلاک پولیس نے پرائیویٹ گن مینوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 4 افراد ذوالفقار علی، شہزاد علی، نثار احمد ،حفیظ اللہ کو گرفتار کرکے 3 ٹی ٹی ایک رائفل قبضے میں لے لی ۔