• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی اداکارہ راکھی ساونت کی خانہ کعبہ کے سامنے آہ و زاری

کراچی(رفیق مانگٹ)عادل تم نے تو ساتھ عمرہ کرنے اور زندگی گزارنے کا کہا تھا،تم نے مجھے کہاں لا کر چھوڑدیا،جس کیلئے اسلام قبول کیا اسی نے چھوڑدیا،متنازع اداکارہ راکھی ساونت کی عمرہ ادائیگی،بھارتی اداکارہ راکھی ساونت کی خانہ کعبہ کے سامنے آہ و زاری،27سالہ عادل درانی سے شادی کیلئے44 سالہ راکھی نے اسلام قبول کیا،کچھ دن بعد ہی اختلافات ہوگئے،راکھی کے الزامات پر عادل جیل گئے اور حال ہی میں رہا ہوئے، ایک وائرل ویڈیو میں راکھی ساونت کا کہنا ہے کہ اب ہاٹ ڈریس پہننا بند کرکے ریکھا جی جیسا انارکلی ڈریسنگ اسٹائل اپنائوں گی،سابق رکن راجیہ سبھا شاہد صدیقی کا کہنا ہے کہ جب راکھی ساونت عمرہ کرنے گئی تو مکہ میں زبردست طوفان آیا،تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ کی متنازع اداکارہ راکھی ساونت نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی، مسلمان لڑکے عادل سے شادی کےلئے مذہب تبدیل کرنے والی اداکارہ راکھی جو اب فاطمہ ہے نے خانہ کعبہ کے سامنے اپنے شوہر کی بے وفائی کی دہائی دی۔راکھی ساونت کے مقدس سفر میں ان کےبھائی واحد علی خان اور بھابھی شائستہ علی خان بھی ہمراہ ہیں۔ اداکارہ نے سب سے پہلے مدینہ منورہ سے تصاویر اور ویڈیوز پوسٹ کی۔ ایک اور ویڈیو میں اداکارہ خانہ کعبہ کے گرد طواف کررہی تھیں جس کے بعد انہوں نے مداحوں کو خبر دی کہ وہ عمرہ کرچکی ہیں۔راکھی ساونت نے شادی کے موقع پر اسلام قبول کیا اور اپنا نیا اسلامی نام فاطمہ رکھا تھا،آج کل وہ اپنے سابق شوہر عادل خان درانی اور قریبی دوست راج شری کے الزامات کا سامنا کررہی ہے۔ سعودی عرب میں اپنے مداحوں سے کہا کہ وہ انہیں فاطمہ کہہ کر بلائیں۔ بھارتی اخبار بنگلور مرر نے دعوی کیا تھا کہ راکھی ساونت نے ہندو مذہب سے عیسائیت قبول کی جبکہ اس سال کے اوائل میں مسلمان لڑکے عادل درانی سے شادی کےلئے انہوںنےاسلام قبول کیا۔شادی کے وقت عادل کی عمر27جب کہ راکھی کی 44سال تھی۔ یہ راکھی کی دوسری شادی تھی۔شادی کے کچھ دن بعد ہی ان میں اختلافات پیدا ہوگئے، راکھی نےعادل پر الزام لگایا کہ اُن کی زندگی میں کوئی اور خاتون بھی تھی ،اس نے عادل پرتشدد، پیسے اور زیورات چرانے کا الزامات بھی لگائے۔پولیس کے مطابق عادل اور راکھی کی ملاقات 2022 جنوری میں ہوئی جس کے بعد دونوں نے مشترکہ طور کاروبار شروع کیا۔ عادل نے راکھی کو بغیر بتائے جون 2022 میں اُن کے اکاؤںٹ سے ڈیڑھ کروڑ روپے نکلوا کر کار خرید لی،راکھی نے اُسے کچھ نہیں کہا کیونکہ عادل نے اُن سے شادی کا وعدہ کیا ہوا تھا۔عادل نے راکھی کے منہ پر تیزاب پھینکنے یا انہیں روڈ ایکسیڈنٹ میں جان سے مارنے کی بھی دھمکی دی۔عادل ان الزامات پر جیل گئے اور حال ہی میں رہا ہوئے۔راکھی کے والد 2012جب کہ والدہ اس سال دنیا سے رخصت ہوئے ۔ اس وقت راکھی عمرہ کی ادائیگی کے لئے مکہ میں موجود ہیں جہاں انھوں نے اپنے شوہر کے نام ایک ویڈیو بھی بنائی ’’عادل تم نے تو کہا تھا کہ ہم ساتھ میں عمرہ کریں گے اور ساتھ زندگی گزاریں گے۔ تم نے مجھے کہاں لا کے چھوڑا۔ تمھاری وجہ سے میں نے اسلام قبول کیا لیکن خوش ہوں کہ اللہ نے بھی مجھے قبول کرلیا اور اپنے گھر بلایا۔ میرا عمرہ مکمل ہوا لیکن اللہ میرے ساتھ انصاف کریں“ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ راکھی عین خانہ کعبہ کے سامنے موجود ہیں اور باقاعدہ اپنے شوہر عادل کو خانہ کعبہ کی جانب اشارہ کر کے خدا کا خوف یاد دلا رہی ہیں۔ویڈیو میں کچھ عمرہ زائرین نے راکھی کو پہچان کر سلام بھی کیا جس پر راکھی نے ان سے دعاؤں کی درخواست کی جبکہ راکھی کو روتے ہوئے دیکھ کر کچھ عمرہ کرنے والی خواتین ان کو تسلی دینے لگیں کہ وہ اسلام قبول کرچکی ہیں اور یہ بہت بڑی سعادت ہے۔
اہم خبریں سے مزید