• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشتون آباد سے اغواء ہونے والی بچی پشاور سے بازیاب، تین خواتین گرفتار

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)پشتون آباد سے 7 روز قبل اغوا ہونیوالی ایک سالہ بچی کو پشاور پولیس نے بازیاب کراکے تین اغواکار خواتین کو گرفتار کرلیا۔ کوئٹہ پولیس کی ٹیم آج بچی کو لینے پشاور جائے گی۔ پولیس کے مطابق قیصر کالونی پشتون آباد کی رہائشی خاتون پاکیزہ نے رپورٹ درج کرائی تھی کہ میں اپنی فیملی کے ساتھ قیصر کالونی میں رہائش پذیر ہوں میری چھوٹی بہن کی شادی افغانستان میں فیصل نامی شخص سے ہوئی اس کے دو بچے ہیں جبکہ شوہر کا ایک سال قبل انتقال ہوا۔ میری بہن اب اپنے بچوں کساتھ والدہ کے پاس رہائش پذیر ہے۔ 26اگست کو میری بہن کی ساس اور اس کی دو بیٹیوں نے افغانستان سے آکر میرے سسر سے اپنے بیٹے کی اولاد لینے کا کہا جس پر میرے سسر نے ان کی مدد سے انکار کیا تو تینوں نے میری بیٹی زویا جس کی عمر ایک سال ہے جو میرے چھوٹے دیور جس کی عمر پانچ سال ہے کے ساتھ دکان پر گئی میری بہن کی ساس میری بچی کو اغوا کرکے لے گئیں۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات شروع کر دی تھی۔پولیس نے بتایا کہ پشاور پولیس نے گزشتہ روز تینوں خواتین کو گرفتار کر کے بچی کو بازیاب کر اکر ڈی آئی جی کوئٹہ کو آگاہ کر دیا جس پر ڈی آئی جی نے ایک ٹیم تشکیل دی ہے جو آج گرفتار خواتین اور بچی کو لینے پشاور جائے گی۔
کوئٹہ سے مزید