• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسد احمد

پیارے بچو! نشانِ حیدر پاکستان کا سب سے بڑا فوجی اعزاز ہے۔ نشانِ حیدر دشمن سے قبضے میں لیے جانے والے اسلحے کو پگھلا کر تیار کیا جاتا اور اس میں 20 فیصد سونے کا بھی استعمال کیا جاتا ہے۔ اس پر سفید اینمل اور نکل دھات سے چاند ستارہ اور ڈیزائن بنا ہوتا ہے۔ 

ڈیزائن کے اوپر والے حصے پر نشان حیدر کے الفاظ کندہ ہوتے ہیں۔ اس ربن سبز رنگ کا ہوتا ہے اور یہ ڈیڑھ انچ چوڑا ہوتا ہے۔ میڈل کی پشت پر اس خوش بخت فوجی کے بارے میں مختصر تفصیلات درج ہوتی ہیں، جسے یہ اعزاز دیا جاتا ہے۔

پاکستان کی فضائیہ کی تاریخ اور پاکستان کی بری فوج کے مطابق نشانِ حیدر حضرت علیؓ کے نام پر دیا جاتا ہے کیونکہ ان کا لقب حیدر کرار تھا اور ان کی بہادری ضرب المثل ہے۔ جن کو نشانِ حیدر ملا اُّن میں کپٹن محمد سرور شہید2. میجر طفیل محمد شہید3. میجر راجہ عزیز بھٹی شہید4. میجر محمد اکرم شہید5. پائلٹ آفیسر راشد منہاس شہید6. میجر شبیر شریف شہید7. جوان سوار محمد حسین شہید8. لانس نائیک محمد محفوظ شہید9. کیپٹن کرنل شیر خان شہید10. حوالدار لالک جان شہید شامل ہیں۔