• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت،’’یہ ہندوؤں کا ملک ہے، پاکستان چلے جاؤ‘‘، مسلمان طلبہ سے ٹیچر کا ناروا سلوک

کراچی(نیوزڈیسک)بھارت کے اسکول میں بچوں کے جھگڑا کرنے پر ٹیچر نے مبینہ طور پر 2 مسلمان طالب علموں سے ناروا سلوک کرتے ہوئے انہیں پاکستان جانے کا کہہ دیا۔ بھارتی ریاست کرناٹک کے ایک اسکول میں پڑھنے والے بچوں کے والدین کی جانب سے ٹیچر کے خلاف محکمہ تعلیم کوشکایت درج کروائی گئی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق جمعرات کے روز پانچویں کلاس کے دو مسلمان طالب علم آپس میں جھگڑ رہے تھے، جس پر ٹیچر کو غصہ آگیا تھا ۔اس پر کنڑ زبان کی استاد نے مداخلت کی اور مبینہ طور پر طالبعلموں سے کہا کہ پاکستان چلے جاؤ، یہ ہندوؤں کا ملک ہے۔

دنیا بھر سے سے مزید