لندن،لاہور (پی پی آئی) سابق وزیراعظم نواز شر یف 15اکتوبر کو عام پرواز کے ذریعے لندن سے پا کستا ن پہنچیں گے اور وہ لاہور ایئرپورٹ پر اتریں گے۔ تفصیلات کے مطابق ان کی صاحبزادی اور پارٹی کی چیف آرگنائزر مریم نواز ان کے استقبال کے لیے تیاریوں میں مصروفہیں۔پارٹی ذرائع نے بتایا کہ نواز شریف نے اسلام اباد کے بجائے لاہور آنے کا فیصلہ کیا ہے، اور ان کی وطن واپسی عام پرواز سے ہوگی۔ مریم نواز استقبالی معاملات کی نگرانی کر رہی ہیں، اور تنظیمی عہدیداروں کو استقبالیہ جلسے میں زیادہ سے زیادہ لوگ لانے کی ہدایت کردی گئی ہے۔