اسلام آباد (جنگ رپورٹر)سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب ، چوہدری پرویز الہٰی کی مسلسل اور غیر قانونی گرفتاریوں پر اپنے گہرے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ حکام سے قانون کی حکمرانی کے احترام، اور تمام شہریوں کے بنیادی حقوق کا تحفظ اور انصاف کے اصولوں کو برقرار رکھنے کا مطالبہ کیاہے، اور کہا ہے کہ پرویز الہٰی کی گرفتار ی عدالتی احکامات کی خلاف ورزی ہے، ضمانت ملنے اور رہائی کے بعد بار بار گرفتاریوں کا حالیہ نمونہ اختیارات کے انتہائی غلط استعمال کا عکاس ہے۔